متفرق خبریں

جیسنڈا ارڈرن سے ’ڈریگنز‘ لانے کی فرمائش

مئی 14, 2019 2 min

جیسنڈا ارڈرن سے ’ڈریگنز‘ لانے کی فرمائش

Reading Time: 2 minutes

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا ارڈرن سے ایک گیارہ سالہ طالبہ نے خط کے ذریعے ڈریگنز لا کر دینے کی فرمائش کی ہے تاکہ وہ اسے ٹریننگ دے سکے ۔ طالبہ نے اپنے خط کے ساتھ پانچ ڈالر کا کرنسی نوٹ بھی بھیجا تھا تاہم وزیراعظم نے جوابی خط میں ’رشوت‘ لینے سے انکار کرتے ہوئے طالبہ کو بتایا ہے کہ ان کے ملک میں ابھی تک ڈریگنز دریافت نہیں ہوئے ۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں تصوراتی ریاست کی فلمائی گئی کہانی ’گیم آف تھرونز‘ میں ایک خاتون کردار کے پاس اڑتے ہوئے ڈریگنز ہیں جن کے ذریعے وہ مخالفین سے لڑتی ہے ۔

تصوراتی دنیا اور فزکس میں دلچسپی رکھنے والی گیارہ سالہ وکٹوریا کے بھائی نے سوشل میڈیا پر بتایا ہے کہ ان کی بہن نے وزیراعظم کو خط لکھا کہ حکومت ’ڈریگنز‘ پر تحقیق کے لیے فنڈز مختص کرے تاکہ اگر کوئی ڈریگن ملے تو وہ اسے سدھا سکے ۔

وزیراعظم جیسنڈا ارڈرن نے طالبہ کے خط کا جواب سرکاری لیٹر ہیڈ پر دیا ہے ۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ’بدقسمتی سے حکومت ڈریگنز پر تحقیق کے شعبے میں کوئی کام نہیں کر رہی ۔‘

جیسنڈا ارڈن نے معصوم طالبہ سے کہا ہے کہ وہ ’رشوت‘ میں دی گئی رقم واپس لوٹا رہی ہوں کیونکہ ان کی حکومت اس پر کام کرنے سے قاصر ہے تاہم وہ اس کے باوجود ذاتی طور پر ڈریگنز پر نظر رکھیں گی اگر کوئی نظر آیا ۔ خط کے آخر میں وزیراعظم نے طالبہ سے پوچھا ہے کہ کیا ڈریگنز سوٹ پہنتے ہیں۔؟

سوشل میڈیا پر نیوزی لینڈ کے شہریوں نے وزیراعظم جیسنڈا ارڈرن کو سراہتے ہوئے ان کے اس طرح کے کاموں کی تعریف کی ہے ۔

اس سے قبل مارچ کے مہینے میں بھی وزیراعظم جیسنڈا ارڈرن نے خطرناک اسلحے کے استعمال پر پابندی لگانے کے لیے ایک آٹھ سالہ طالبہ کے خط کا جواب دے کر ان کو خوش کیا تھا ۔

بعض صارفین کا خیال ہے کہ جیسنڈا ارڈرن کے اس خط کے سامنے آنے کے بعد ایچ بی او کی سیریز ’گیم آف تھرونز‘ کو مزید شہرت ملے گی ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے