پاکستان24 متفرق خبریں

فیس بک لائیو بند کیا جا رہا ہے؟

مئی 15, 2019 < 1 min

فیس بک لائیو بند کیا جا رہا ہے؟

Reading Time: < 1 minute

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے کہا ہے کہ وہ اپنے صارفین کی لائیو ویڈیو سٹریمنگ کے فیچر تک رسائی اور استعمال پر سخت اصول لاگو کر کے اس کو محدود کر رہی ہے ۔

فیس بک کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب نیوزی لینڈ کی وزیراعظم فرانسیسی صدر سے بدھ کو ملاقات میں عالمی رہنماؤں پر زور دے رہی ہیں کہ کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملوں کے بعد آن لائن تشدد دکھانے پر پابندیاں لگانے کے لیے اکھٹے ہوں ۔

یاد رہے کہ 15 مارچ کو کرائسٹ چرچ میں اکیلے حملہ آور نے 51 افراد کو دو مساجد پر حملے کرکے قتل کر دیا تھا اور اس واقعہ کو فیس بک کے ذریعے صارفین کو براہ راست دکھایا تھا ۔

اس واقعہ کے بعد نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی حکومتوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹس سے کہا تھا کہ وہ شدت پسند سے نمٹنے کے لیے مزید اقدامات کریں ۔ فیس بک کا دعوی ہے کہ اس نے حملے کی 15 لاکھ ویڈیوز کو اگلے 24 گھنٹوں میں اپنے نیٹ ورک سے ہٹایا تھا ۔

فیس بک نے بیان میں کہا ہے کہ وہ لائیو کے لیے ایک ایسی ’ون سٹرائیک‘ پالیسی متعارف کرا ہی ہے کہ جس کے تحت ایسے صارفین یہ فیچر عارضی طور پر استعمال نہیں کر سکیں گے جنہوں نے سائٹ پر کمپنی کے کسی بھی اہم نوعیت کے اصول کی خلاف ورزی کی ہو ۔ 

فیس بک کا کہنا ہے کہ پہلی بار خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے لائیو کا فیچر ایک خاص مدت تک کے لیے معطل کیا جائے گا ۔ 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے