متفرق خبریں

پشاور میں ۹ ہزار کلو لیموں پکڑے گئے

مئی 15, 2019 < 1 min

پشاور میں ۹ ہزار کلو لیموں پکڑے گئے

Reading Time: < 1 minute
پشاور میں لیموں گودام پر چھاپے کی ویڈیو

عظمت گل / نمائندہ خصوصی پشاور
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے چمکنی میں کولڈ سٹوریج گودام پر ضلعی انتظامیہ کے چھاپہ میں نو ہزار کلو لیموں کا ذخیرہ برآمد ہوا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کے ترجمان کے مطابق ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ڈپٹی کمشنر محمد علی اصغر کو خفیہ زرائع سے گودام میں لیموں کے ذخیرے کی اطلاع ملی تھی۔

ترجمان نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عبد الولی کے ہمراہ کارروائی کی۔

ترجمان کے مطابق چھاپے کے دوران گودام میں نو ہزار کلولیموں پایا گیا جو منڈیوں میں لیموں کے مصنوعی نرخ بڑھانے کے لیے زخیرہ کیا گیا تھا۔
مالک کو موقع پر ایک لاکھ جرمانہ کیا گیا ۔
اسسٹنٹ کمشنر سارہ رحمان اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عبدالولی کی نگرانی میں آج منڈی میں لیموں کو نیلام کر دیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ نیلامی کے عمل میں اسسٹنٹ کمشنرز یوٹی نادر خان اورسمن عباس سمیت اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر خالد خان اور فوڈ انسپکٹر بلال خان بھی موجود تھے۔
ان لیموؤں کے بازار میں آنے سے لیموں کی قیمت میں کافی حد تک کمی آ گئی ہے۔
پشاور کے تمام کولڈ سٹوریج گوداموں کو چیک کیا جائے گا ۔
ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے افسران کو اپنے علاقوں میں کولڈ سٹوریج گوداموں کو چیک کرنے کا حکم دیا ہے ۔
اگر کسی کولڈ سٹوریج گودام میں لیموں پایا گیا تو اس کو سیل کر کے لیموؤں کو سرکاری تحویل میں لیا جائے گا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے