پاکستان

پیپلز پارٹی رہنما کے بیٹے کی حادثاتی موت

مئی 17, 2019 < 1 min

پیپلز پارٹی رہنما کے بیٹے کی حادثاتی موت

Reading Time: < 1 minute

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کے جوان سال بیٹے کی ٹریفک حادثے میں موت واقع ہو گئی ہے ۔ قمر زمان کائرہ اسلام آباد میں پارٹی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کر رہے تھے جب ان کو حادثے کی اطلاع دی گئی ۔

قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ کی عمر 18 سال تھی اور وہ گورنمنٹ کالج لاہور میں زیر تعلیم تھا ۔ حادثہ ان کے آبائی علاقے لالہ موسیٰ میں پیش آیا جہاں اوور ٹیک کرتے ہوئے گاڑی بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی ۔


وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ، آصف زرداری، شہباز شریف اور دیگر نے قمر الزمان کائرہ کے جواں سال بیٹے کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا اور غمزدہ والدین اور خاندان کے لیے صبر کی دعا کی۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے قمر زمان کائرہ سے ان کے بیٹے کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”جواں سال بیٹے کے انتقال کی اندوہناک خبر سن کر شدید صدمہ ہوا، خدا سے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعاگو ہوں۔“

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی قمرزمان کائرہ کے بیٹے کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ۔

خیال رہے کہ چند روز قبل مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر مملکت بلیغ الرحمان کی اہلیہ اور بیٹا بھی ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے