پاکستان24 کھیل

کرکٹ ورلڈکپ جیتنے پر کتنے ڈالرز؟

Reading Time: 2 minutes ورلڈکپ میں شریک ہر ٹیم کو ڈالرز ملیں گے ۔ کس کو کتنے ڈالرز ملنے ہیں آئی سی سی نے تفصیلات جاری کی ہیں ۔

مئی 17, 2019 2 min

کرکٹ ورلڈکپ جیتنے پر کتنے ڈالرز؟

Reading Time: 2 minutes

باسط سبحانی ۔ سپورٹس ایڈیٹر @BasitSubhani

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی نے 12ویں ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کے لیے انعامی رقم کا اعلان کیا ہے ۔

آفیشل ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق اس بار فائنل جیتنے والی ٹیم کو 40 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی۔ آئی سی سی نے رنرز اپ، سیمی فائنل کھیلنے والی اور گروپ اسٹیج کے میچ جیتنے والی ٹیموں کے لیے بھی انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔

ورلڈکپ 2019 میں شامل تمام ٹیموں میں کل 10 کروڑ ڈالر کی رقم تقسیم کی جائے گی ۔ آئی سی سی کے بیان کے مطابق ایونٹ میں فاتح ٹیم کو 40 لاکھ ڈالر جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کے حصے میں 20 لاکھ ڈالر آئیں گے۔ 

یاد رہے کہ ورلڈکپ 2015 میں فاتح ٹیم کو ساڑھے 37 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم کا چیک دیا گیا تھا ۔

سیمی فائنل کے لیے 4 ٹیمیں کوالیفائی کریں گی جبکہ سیمی فائنل ہارنے والی دونوں ٹیموں کو 8 ، 8 لاکھ ڈالر انعامی رقم دی جائے گی جو گزشتہ ورلڈ کپ میں 6 لاکھ ڈالر تھی۔ 

گروپ میچوں میں ہارنے والی 6 ٹیمیں باہر ہوجائیں گی جن میں سے ہر ٹیم کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ایک لاکھ ڈالر رقم دی جائے گی۔

آئی سی سی کے مطابق گروپ مرحلے ہر فاتح ٹیم کو 40 ہزار ڈالر دیے جائیں گے۔

کرکٹ کا 12واں ورلڈکپ 30 مئی سے انگلینڈ میں شروع ہورہا ہے ۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 14 جولائی کو لارڈز کے تاریخی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

انگلینڈ میں ہونے والے اس ورلڈکپ میں دنیا کی 10 بہترین ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ۔ تمام ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے کل 9 میچز کھیلیں گی۔

گروپ مرحلے کے دوران کل 45 میچز کھیلے جائیں گے ۔

باسط سبحانی کا یوٹیوب کرکٹ شو ”گگلی“ دیکھنے کے لیے
Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے