پاکستان24 متفرق خبریں

تیل و گیس کا ذخیرہ نہ مل سکا، حکومت

Reading Time: < 1 minute سمندر کے نیچے تیل و گیس کے ذخیرے میں پانی کی مقدار زیادہ ہے ۔ پاکستان کی حکومت نے ناکامی تسلیم کر لی ہے ۔

مئی 19, 2019 < 1 min

تیل و گیس کا ذخیرہ نہ مل سکا، حکومت

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں حکومت نے باقاعدہ اعلان کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سمندر کے نیچے سے تیل و گیس کے جن ذخائر کے ملنے کی خوشخبری دی تھی وہاں کھدائی میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔

وفاقی پٹرولیم ڈویژن کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کراچی کے ساحل سے 260 کلومیٹر دور سمندر میں کیکڑا I میں موجود تیل کے ذخائر میں پانی کا تناسب زیادہ ہے۔

بیان کے مطابق کھودے گئے کنویں سے ہائیڈروکاربن کا مطلوبہ ذخیرہ نہ مل سکا، کنویں کی گہرائی اس وقت 5634 میٹر ہے ۔

ترجمان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سابقہ پلان کے مطابق 55 میٹر مزید کھدائی کی جائے گی ۔ ترجمان نے کہا ہے کہ اس کے بعد زیر سمندر کنواں بند کرنے کا عمل شروع کیا جائے گا ۔

پٹرولیم ڈویژن کے بیان کے مطابق کنویں کا قطر6 انچ ہے ۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان گذشتہ دو ماہ کے دوران سمندر کے نیچے سے گیس و تیل کے ذخائر ملنے کی بات کئی بار کر چکے ہیں ۔

سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے حامی اور مخالفین میں تیل و گیس کے ذخائر نہ ملنے پر بحث چھڑی ہوئی ہے ۔

بتایا جا رہا ہے سمندر کے نیچے ڈرلنگ پر 14 ارب روپے کے اخراجات آئے تاہم اس کی باقاعدہ تصدیق نہیں ہو سکی ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے