کھیل

آؤٹ آف فارم محمد عامر ورلڈکپ ٹیم میں شامل

Reading Time: 2 minutes جنید خان اور فیلڈنگ ہی ناکامی کی وجہ ہیں؟ انضمام نے کہا کہ چار میچوں میں 2800 رنز بنے ۔

مئی 20, 2019 2 min

آؤٹ آف فارم محمد عامر ورلڈکپ ٹیم میں شامل

Reading Time: 2 minutes

پاکستان نے اپنی ورلڈکپ کے لیے ٹیم میں تین تبدیلیاں کرتے ہوئے جنید خان کی جگہ آؤٹ آف فارم محمد عامر کو شامل کیا ہے ۔ فہیم اشرف کی جگہ وہاب ریاض نے لے لی ہے ۔

بلے باز عابد علی کی جگہ آصف علی کو شامل کیا گیا ہے ۔ یہ اعلان پاکستان کے چیف سیلیکٹر انضمام الحق نے لاہور میں ایک پریس کانفرنس میں کیا ہے ۔

اںضمام الحق کہنا تھا کہ محمد عامر اور وہاب ریاض تجربہ کار بولرز ہیں اور دورہ انگلینڈ میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولرز کی حالیہ خراب کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ان دونوں بولرز کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

چیف سیلیکٹر نے کہا کہ ٹیم میں مجموعی طور پر چار تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔ ’فہیم اشرف، جنید خان، عابد علی کو ڈراپ کیا گیا اور ان کی جگہ محمد عامر، آصف علی اور وہاب ریاض کو شامل کیا گیا ہے ۔ شاداب خان بھی یاسر شاہ کی جگہ ٹیم کو جوائن کر چکے ہیں۔ انضمام الحق کے اعلان کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کے لیے ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے :

سرفراز احمد، محمد حفیظ، امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، حارث سہیل، آصف علی، حسن علی، عماد وسیم، شعیب ملک، محمد عامر، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین اور وہاب ریاض ۔

خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر آؤٹ آف فارم ہیں اور گذشتہ 15 میچوں میں صرف پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں ۔ انہوں نے اب تک کل 51 ایک روزہ بین الاقوامی میچز کھیل کر 60 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے ۔

وہاب ریاض کی عمر 34 برس ہونے والی ہے اور انہوں نے 69 ایک روزہ میچوں میں 102 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے