پاکستان24 کھیل

مجھے کیوں نکالا؟ جنید خان کا انوکھا احتجاج

Reading Time: < 1 minute جنید خان نے احتجاج کے طور پر ہونٹ سی لیے ، کہتے ہیں کہ سچ کڑوا ہوتا ہے کچھ نہیں کہنا چاہتا۔

مئی 20, 2019 < 1 min

مجھے کیوں نکالا؟ جنید خان کا انوکھا احتجاج

Reading Time: < 1 minute

پاکیستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر جنید خان نے ورلڈ کپ سکواڈ سے نکالے جانے پر انوکھا احتجاج کیا ہے۔ سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں منہ کو بند رکھنے کے لیے کالی ٹیپ لگائی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ معاہدہ کرنے والے کرکٹر اس کی پالیسی اور سلیکشن کمیٹی کے اختیار پر سوال نہیں اٹھا سکے نہ ہی کوئی بیان دے سکتے ہیں ۔

ماضی میں بیانات دیے جانے پر کئی کھلاڑیوں کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دے کے بھاری جرمانے کیے گئے اور ان سے معافی منگوائی گئی۔

https://twitter.com/JunaidkhanREAL/status/1130469673152241664

دلچسپ امر یہ ہے کہ جنید خان نے احتجاج کرنے کے لیے کوئی لفظ بیان جاری نہیں کیا ۔ انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’میں کچھ نہیں کہنا چاہتا۔ سچ کڑوا ہوتا ہے۔‘

جنید خان کی حالیہ دورہ انگلینڈ کے دوران کاکردگی متاثر کن نہیں رہی تاہم ان کو نکال کر محمد عامر کو شامل کیا گیا ہے جنہوں نے گذشتہ 15 میچوں میں صرف پانچ وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

منگل کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سیلیکٹر انضمام الحق نے لاہور میں ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا تھا جس میں جنید خان، فہیم اشرف اور عابد علی کو ڈراپ کر کے محمد عامر، وہاب ریاض اور آصف علی کو شامل کیا ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے