پاکستان

بیانیہ ووٹ کو عزت دینے کا ہی ہے، مریم نواز

Reading Time: < 1 minute بیانیہ صرف نواز شریف کا ہی چلے گا ووٹ کو عزت دو ہی اصل بیانیہ ہے ۔

مئی 20, 2019 < 1 min

بیانیہ ووٹ کو عزت دینے کا ہی ہے، مریم نواز

Reading Time: < 1 minute

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ان کا بیانیہ ایک ہی ہے کہ ووٹ کو عزت دو ۔

پیر کو پہلی بار ن لیگ کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جعلی انسان کو وزیراعظم نہیں مانتی، وزیراعظم کے عہدے کی توہین ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ ”ہم لوگ جعلی مقدمات اور احتساب بھگت کے یہاں پہنچے ہیں۔“

مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم وہ نہیں جو اشتہاری ہوں اور کورٹ میں پیش بھی ہوں لیکن کچھ نہ ہو۔“


انہوں نے نواز یا شہباز کے بیانیے کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”ان شااللہ آپ کو مسلم لیگ ن میں جان نظر آئے۔ نواز شریف اور شہباز شریف کا بیانیہ ایک ہی ہے۔“

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کا بیانیہ پاکستان کے اچھے مستقبل کی ضمانت ہے۔ نواز شریف کے بیانیے میں کچھ بھی آئین سے متصادم ہو۔ ”ہمارا بیانیہ یے ووٹ کو عزت دو۔“

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ووٹ کی عزت کو پاؤں تلے روند کر آئی ہے۔ ”فری اینڈ فیئر الیکشن سے عوام کی ترجمان حکومت آئے تو مسائل حل ہوں گے۔“

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے