پاکستان24 متفرق خبریں

طلال چودھری کی فردوس عاشق پر حملے کے بعد معافی

Reading Time: 2 minutes طلال چودھری نے فردوش عاشق اعوان کی ذاتی بات کو میڈیا کے ذریعے تضحیک میں سامنے لانے کی کوشش کی تو سوشل میڈیا پر ٹرینڈ چل پڑا اور معافی مانگنا پڑی ۔

مئی 22, 2019 2 min

طلال چودھری کی فردوس عاشق پر حملے کے بعد معافی

Reading Time: 2 minutes

پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعت مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری کے مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے بارے میں ادا کیے گئے جملوں پر سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردعمل دکھاتے ہوئے اسے عورتوں کے خلاف نفرت آمیز قرار دیا ہے ۔ 

ردعمل آنے کے بعد طلال چودھری کو اپنی بات پر معافی مانگنا پڑی ہے۔

خیال رہے کہ طلال چودھری کو ملک کی سپریم کورٹ نے توہین عدالت پر سزا دیتے ہوئے پانچ سال کے لیے کسی بھی عوامی عہدے کے لیے نااہل قرار دیا ہے ۔ طلال چودھری پر الزام تھا کہ انہوں نے عدالت عظمی کے ججوں کے خلاف بات کرتے ہوئے ان کی تضحیک کی ہے۔

طلال چودھری نے کہا کیا تھا

طلال چودھری نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’یہ بالکل اسی طرح کی تبدیلی ہے جس طرح میرا مطلب ہے باجی فردوس عاشق اعوان کا اگر منہ دھو دیا جائے تو میک اپ اترنے کے بعد اندر سے فردوس خان نکلے گا۔‘

تجزیہ کار عمار مسعود نے لکھا کہ طلال چوہدری نے فردوس عاشق اعوان صاحبہ لے بارے میں جو زبان لہجہ اسلوب اختیار کیا ہے وہ قابل مذمت ہے طلال چوہدری کو اس بارے میں معذرت کرنی چاہیے۔

صحافی نسیم زہرہ نے ٹویٹ کیا کہ کیا ہم سیاست اور اقتدار کی لڑائی میں ساری شائستگی کا قتل کر دیں؟ یہ گری ہوئی بات مسلم لیگ ن کے ایک رہنما کی زبان سے نکلی ہے۔ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ انہوں نے ایسی بات کی۔ تمہاری ایسی بیمار باتیں اس ملک میں خواتین پر تشدد کی راہ ہموار کرتی ہیں ۔

سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمیں سیاسی لڑائی کو ذاتیات تک نہیں لانا چاہیے اور خواتین کا احترام ان کی سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر کیا جانا چاہیے ۔ میں مسلم لیگ ن کی جانب سے اس پر معافی مانگتا ہوں ۔ سیاست میں شائستگی برقرار رکھناہمارے لیڈر نواز شریف کی وراثت ہے ۔

رات گئے طلال چودھری نے ٹویٹ کرتے ہوئے اپنے بیان پر معافی مانگی ۔ ’مری نیت کسی کی دل آزاری نہیں تھی، میری بات یا مثال اگر مناسب نہیں تھی تو میں “معذرت” چاہتا ہوں۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے