پاکستان

فرشتہ قتل: تھانیدار پر مقدمہ درج

مئی 22, 2019 < 1 min

فرشتہ قتل: تھانیدار پر مقدمہ درج

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں دس سالہ بچی فرشتہ قتل کیس میں گمشدگی رپورٹ درج کرنے میں تاخیر پر معطل کیے گئے تھانیدار کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

ایس پی رورل کی ہدایت کے بعد مقتولہ فرشتہ کے والد کی درخواست پر معطل ایس ایچ او شہزاد ٹاؤن اور دیگر اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔

مقدمے کےطمطابق بچی کو ڈھونڈنے اور ایف آئی آر کے اندراج کے لئیے تھانے کے کئی چکر لگائے۔

ایف آئی آر کے مطابق ایس ایچ او نے ڈھونڈنے کی بجائے کہا کسی کے ساتھ بھاگ گئی ہو گی ۔

مدعی نے بتایا کہ ایف آئی آر کی بجائے پولیس اہلکار تھانے کی صفائیاں کرواتے رہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ واقعہ میں ملوث اہلکاروں اور ایس ایچ او کیخلاف مجرمانہ غفلت برتنے پر کاروائی کی جائے۔

اسلام آباد میں سخت احتجاج اور سوشل میڈیا ردعمل کے بعد معطل تھانے دار کے خلاف غفلت برتنے کا مقدمہ درج کیا گیا ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے