پاکستان

سنٹورس کے مالک کا صحافی پر مقدمہ

مئی 22, 2019 < 1 min

سنٹورس کے مالک کا صحافی پر مقدمہ

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے سب سے بڑے شاپنگ مال سنٹورس کے مالک تنویر الیاس نے نجی ٹی وی کے رپورٹر بابر عباسی کے خلاف تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ میں مقدمہ درج کرایا ہے۔

ایف آئی اے نے بابر عباسی کو جمعرات کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے اپنے دفتر طلب کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ سینٹورس کے مالک تنویر الیاس کی راولپنڈی میں تاج رسیڈنشیا کے نام سے نجی ہاؤسنگ سکیم بھی ہے جس کو مبینہ طور پر راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے این او سی حاصل نہ کرنے پر کام سے روکا ہے ۔

صحافی بابر انور عباسی کے خلاف ایف ائی اے سے رجوع کرنے سے قبل تنویر الیاس نے ان کو لیگل نوٹس بھی جاری کیا۔

بابر عباسی نے نوٹس کا جواب دیتے ہوئے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے حقائق کے منافی قرار دیا۔

چھ ارب روپے کے ہرجانے کا نوٹس جاری کرنے پر بابر عباسی نے جوابا تنویر الیاس کو لیگل نو ٹس جاری کیا۔

بابر عباسی نے تنویر الیاس کے لیگل نوٹس کے جواب میں انہیں کہا ہے کہ ان کے وکیل نے مکمل حقائق سے آگاہ نہیں کیا ۔

بابر عباسی کے مطابق انہوں نے کوئی ایسی چیز شائع نہیں کی جو حقائق کے منافی ہو، وہ اپنی لکھی تحریر کے ثبوت ہر متلعقہ فورم پر پیش کر سکتے ہیں۔

بدھ کو ایف آئی اے سائبر کرائم سیل اسلام آباد نے بابر عباسی کو کال کی اور کہا کہ ان کے خلاف تنویر الیاس نے درخواست دائر کی ہے جس پر ان سے پوچھ گچھ کرنی ہے لہذا وہ جمعرات کو ایف آئی اے اسلام آباد کے جی ایٹ میں واقع دفتر میں پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرائیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے