کھیل

ورلڈکپ: ویسٹ انڈیز کو پاکستان پر برتری حاصل

مئی 23, 2019 2 min

ورلڈکپ: ویسٹ انڈیز کو پاکستان پر برتری حاصل

Reading Time: 2 minutes

مانچسٹر سے تنویر کھٹانہ سے

ورلڈ کپ 2019 کا آغاز 30 مئی سے برطانیہ میں ہو رہا ہے۔ دنیائے کرکٹ کی دس ٹاپ ٹیمیں اس ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے۔ پاکستان اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف 31 مئی کو ناٹنگھم میں کھیل رہا ہے۔

پاکستان چوتھی بار اپنا ابتدائی میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گا۔ 1992, 1999 اور 2007 کے بعد اب 2019 میں، 1999 کے میچ کے علاوہ پاکستان اپنے دونوں میچز ہار چکا ہے۔

سنہ 2007 میں پاکستان اپنا ابتدائی میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف کنگسٹن میں 54 رنز سے ہار گیا تھا۔

ورلڈکپ مقابلوں میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو پاکستان پر واضح برتری حاصل ہے اور اب تک کھیلے گئے دس مقابلوں میں ویسٹ انڈیز سات جبکہ پاکستان محض تین میچز ہی جیت پایا ہے۔

پاکستان کی جانب سے ورلڈکپ مقابلوں میں ویسٹ انڈیز کے خلاف رمیز راجہ نے بانوے کے ورلڈ کپ میں 102 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ سرفراز نواز نے 1975 کے ورلڈ کپ میں چار، آصف اقبال نے 1979 کے ورلڈ کپ میں چار، عمران خان نے 1987 کے ورلڈ کپ میں چار, شاہد آفریدی نے 2011 کے ورلڈکپ میں چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کورٹنی واش نے 1987 کے ورلڈ کپ میں چار کھلاڑی آؤٹ کیے۔ دونوں ٹیموں کی جانب سے کوئی کھلاڑی بھی ان مقابلوں میں پانچ وکٹیں حاصل نہیں کر سکا۔

ورلڈ کپ مقابلوں میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے انفرادی ہائیسٹ سکور کا ریکارڈ ڈیزمینڈ ہینز کا ہے جنھوں نے 1992 میں پاکستان کے خلاف 93 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں اب تک کے مقابلوں میں صرف 1996 کے ورلڈکپ مقابلوں میں آمنے سامنے نہیں آئیں۔

ان مقابلوں میں مجموعی ہائیسٹ سکور کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے پاس ہے جنھوں نے 2015 کے ورلڈکپ میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 310 رنز بنائے تھے۔ جبکہ مجموعی کم ترین سکور کا ریکارڈ بھی ویسٹ انڈیز کے ہی پاس ہے جنھوں نے 2011 کے ورلڈ کپ میں 112 رنز سکور کیے تھے۔

دونوں ٹیمیں ایک ایک بار دس وکٹوں سے مقابلہ بھی جیت چکی ہیں، ویسٹ انڈیز 1992 جبکہ پاکستان 2011 میں، پاکستان 2015 میں ویسٹ انڈیز سے 150 رنز سے ہارا تھا جو کہ دونوں ٹیمیں کے مابین ہارنے والے سکور کا سب سے بڑا مارجن ہے۔

پاکستان ٹیم کی جانب سے حارث سہیل، سرفراز احمد، محمد حفیظ، شعیب ملک اور وہاب ریاض ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرس گیل، جیسن ہولڈر، ڈیرن براوو، آندرے رسل اور کیمار روچ ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے