پاکستان پاکستان24

’فوجی افسران کے خلاف انکوائری نہیں ہو سکی‘

Reading Time: 2 minutes رپورٹ میں فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی نے تحقیقات میں پیش رفت پر بے بسی ظاہر کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ سے کیس بند کرنے کی بھی استدعا کی

مئی 23, 2019 2 min

’فوجی افسران کے خلاف انکوائری نہیں ہو سکی‘

Reading Time: 2 minutes

نیلم ارشد / صحافی

پاکستان کی سپریم کورٹ میں سابق فوجی افسران کے خلاف فیصلے پر عمل درآمد کے مشہور زمانہ اصغر خان کیس کی سماعت ایک بار پھر منسوخ کر دی گئی ہے۔

اصغر خان عملدرآمد کیس کی اہم ترین سماعت 29 مئی کو ہونی تھی۔ عدالت نے گذشتہ سماعت پر وزارت دفاع اور ایف آئی اے سے فوجی افسران کے خلاف کی گئی کارروائی کی تفصیلی رپورٹ طلب کی تھی۔

اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ نے گزشتہ روز اصغر خان عمل درآمد کیس میں تمام فریقین کو مقدمے کی سماعت منسوخ کیے جانے کا نوٹس جاری کیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر ایف آئی اے اور وزارت دفاع کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی نے تحقیقات میں پیش رفت پر بے بسی ظاہر کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ سے کیس بند کرنے کی بھی استدعا کی تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ناکافی ثبوت اور شواہد کی بنیاد پر کیس کسی بھی ٹرائل عدالت میں چلانا ممکن نہیں ہے۔

ایف آئی اے نے جمع کرائی گئی رپورٹ میں نجی ٹی وی کے دو صحافیوں سمیت مرکزی گواہان بریگیڈئر ریٹائرڈ حامد سعید اور ایڈووکیٹ یوسف میمن سے پوچھ گچھ کا ذکر بھی کیا تھا۔

وزارت دفاع نے جمع کرائی گئی رپورٹ میں سپریم کورٹ کو فوج کی کورٹ آف انکوائری کے تحت 6 گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے جانے اور مزید گواہوں کو تلاش کرنے سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

یاد رہے اصغر خان کیس کا فیصلہ19 اکتوبر سنہ2012 میں سنایا گیا تھا ۔

فیصلے میں اس وقت کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے قرار دیا تھا کہ انتخابی عمل کو آلودہ کرنا اس وقت کے آرمی چیف مرزا اسلم بیگ اور اسی دور کے آئی ایس آئی کے سربراہ اسد درانی کا انفرادی فعل تھا۔

عدالت عظمیٰ نے قرار دیا کہ 1990 کے عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی، سیاستدانوں میں غیر قانونی رقوم تقسیم ہوئیں۔ جن افراد نے ان رقوم تقسیم کیں اور جنہوں نے فائدہ اٹھایا ان سب کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا گیا تھا۔

اصغر خان عمل درآمد کیس رواں سال فروری میں سماعت کیلئے مقرر کیا گیا جس میں ایف آئی اے اور وزارت دفاع کی جانب سے رپورٹ جمع کرائی گئی،۔

گزشتہ سماعت سے قبل بھی ایف آئی اے نے اصغر خان کیس کو بند کرنے کی سفارش کی تھی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے