پاکستان

سعودی تیل کے بعد ایرانی وزیر خارجہ کی آمد

مئی 23, 2019 2 min

سعودی تیل کے بعد ایرانی وزیر خارجہ کی آمد

Reading Time: 2 minutes

وقاص احمد / صحافی

ایران اور امریکہ کی کشیدگی کے دوران ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف پاکستان کے دورے پر پہنچ گئے ہیں۔

ایران -امریکہ کشیدگی کے دوران ایرانی وزیرخارجہ کافی سرگرم ہیں۔ جواد ظریف چین، جاپان، بھارت کا دورہ کرنے کے بعد اسلام آباد پہنچے ہیں۔

اپنے دو روزہ دورہ پاکستان کے دوران جواد ظریف وزیر خارجہ اور پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ دو طرفہ تعلقات اور علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

جمعرات کو ایران اور امریکہ کی حالیہ کشیدگی سے متعلق سوال پر ترجمان دفتر خارجہ نے دونوں ممالک کو معاملات بات چیت کے زریعے حل کرنے کا مشورہ دیا۔

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے اختتام پر شاہ محمود قریشی اور سشما سوراج کی ملاقات کے حوالے سے ترجمان نے کچھ بتانے سے گریز کیا اور کہا کہ ”وزیر خارجہ خود اس حوالے سے بتا سکتے ہیں۔بھارت گفتگو کے لیے جو بھی راستہ اپنائے پاکستان تیار ہے۔“

ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ وزیرخارجہ27 مئی کو او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب جارہے ہیں جبکہ 30 اور 31 مئی کو ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم کی شرکت کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

بنگلادیش سے ویزا کے اجرا پر ترجمان نے کہا کہ بنگلادیش نے پاکستانیوں کو ویزوں کا اجرا معطل کرنے کی تردید کی ہے۔ پاکستان بنگلہ دیشی حکام کے ساتھ رابطےمیں ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ کشمیریوں کی مرضی کےبغیر کشمیر میں کوئی تبدیلی نہیں آسکتی۔ ”مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی افواج نے رواں ہفتے 14 کشمیریوں کو شہید کیا۔ پاکستان کو سینئیر حریت رہنماؤں کو زیر حراست رکھنے پر تشویش ہے۔“

خیال رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ کے پاکستان کے دورے سے ایک دن قبل سعودی عرب نے اسلام آباد کو مؤخر ادائیگی پر تین ارب ڈالر کا تیل فراہم کرنےکا اعلان کیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے