پاکستان

گردہ اور مکان بیچنے والے عاشق پر مقدمہ

مئی 24, 2019 < 1 min

گردہ اور مکان بیچنے والے عاشق پر مقدمہ

Reading Time: < 1 minute

حمزہ قمر ۔ گوجرانوالہ

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں شادی شدہ عورت کے عاشق نے محبوبہ کے عشق میں گردہ اور مکان بیچ دیا ہے۔

مبینہ طور پر رقم حاصل کرنے کے بعد محبوبہ نے اس کی پٹائی کروائی اور چوری کے مقدمہ میں گرفتار کرایا ہے۔

پولیس کے مطابق گوجرانوالہ کی تحصیل کامونکی کا رہائشی بابر ہمایوں عارف والا کی تین بچوں کی ماں راجن بی بی کے عشق میں گرفتار ہوا۔ محبوبہ نے شادی کا جھانسہ دے کر بھاری رقم مانگی تو عاشق نے اپنا گردہ اور مکان فروخت کرکے سات لاکھ چالیس ہزار کی رقم محبوبہ کو دے دی۔

عاشق کا کہنا ہے کہ بھاری رقم لے کر محبوبہ نے آنکھیں پھیر لیں جس پر رقم واپس کرنے کا مطالبہ کیا تو محبوبہ نے عارف والا بلایا۔

بابر ہمایوں کا کہنا ہے کہ اس نے عشق میں اندھا ہوکر گردہ اور مکان فروخت کیا، سات لاکھ چالیس ہزار راجن بی بی کو دئیے لیکن رقم واپس مانگنے پر اس کو زخمی کرنے بعد چوری کا مقدمہ درج کروا دیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کر رہے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے