پاکستان

نیب ڈیل اور ہم فیصلے کرتے ہیں، چیف جسٹس

مئی 24, 2019 < 1 min

نیب ڈیل اور ہم فیصلے کرتے ہیں، چیف جسٹس

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آصف کھوسہ نے احتساب کے قومی ادارے کے بارے میں کہا ہے کہ وہ ڈیلیں کرتا ہے جبکہ عدالت فیصلے کرتی ہے۔

چیف جسٹس نے یہ ریمارکس احتساب بیورو نیب کی ملزم محمد نواز کے خلاف بے نامی اکاؤنٹ کے کیس کی سماعت کے دوران دیے ۔ عدالت نے ہائیکورٹ کا محمد نواز کے حق میں دیا گیا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے نیب کی اپیل مسترد کر دی۔

نیب اپیل کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ۔

عدالت نے قرار دیا کہ ٹرائل کورٹ نے محمد نواز کو سات سال کی سزا سنائی تھی، ہائیکورٹ نے شواہد کو مدنظر رکھتے ہوئے کالعدم قرار دینے کا فیصلہ کیا۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ نیب نے اپنے ریفرنس میں لکھا کہ محمد نواز نے کوئی اکاؤنٹ نہیں کھولا، دو اکاؤنٹ محمد نواز کے بھائیوں کے تھے۔

ایڈیشنل پراسکیوٹر جنرل نیب نے کہا کہ 18 لاکھ 90 ہزار کی رقم کیش اکاؤنٹ میں جمع کرائی گئی، قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ دستاویزات میں ایسے کوئی شواہد نہیں جس سے معلوم ہو کہ محمد نواز کے اکاؤنٹ تھے یا اس نے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔

ایڈیشنل پراسکیوٹر نیب نے کہا کہ ایک ڈیل کرتے ہیں میں پیرا گراف پڑھتا ہوں اگر جرم ثابت نہ ہوا تو میں چپ کر جاؤں گا۔ چیف جسٹس بولے کہ نیب ڈیلیں کرتا ہوگا ہم ڈیلیں نہیں فیصلے کرتے ہیں،

دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ ”اگلے ہفتے سے انشاء اللہ ای ویڈیو لنک سسٹم شروع ہو جائے گا، اکیسویں صدی شروع ہو جائے گی۔ کراچی اور لاہور سے وکلاء حضرات ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوں گے۔ انشاء اللہ سوموار کو ویڈیو لنک کے ذریعے ہم فیصلے کریں گے۔“

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے