پاکستان

بیورو کریٹس بھی مظاہرے کرنے لگے

مئی 24, 2019 < 1 min

بیورو کریٹس بھی مظاہرے کرنے لگے

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں اعلی سرکاری افسران نے اپنی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کے لیے احتجاج ریکارڈ کیا ہے۔

اسلام آباد میں بیورو کریٹس نے تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کے لئے سیکرٹریٹ میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ وزارت خزانہ کے سامنے آفس مینجمنٹ اور سیکریٹریٹ گروپ کے افسران اکھٹے ہوئے۔

احتجاج میں گریڈ سترہ سے انیس کے افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ افسران نے اپنے مطالبات کی فہرست مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو پیش کی۔

مظاہرین پلے کارڈ اٹھا ر "ون سکیل ون پے”کے نعرے لگاتے رہے۔ احتجاج کرنے والے افسران کا کہنا تھا ک 50 ہزار کی تنخواہ میں گزارا کرنا مشکل ہے۔ ”یوٹیلیٹی الاوئنس۔فیڈرل سیکرٹریٹ الاوئنس میں اضافہ اور گھر کی ہائرنگ کو تنخواہ کا حصہ بنایا جائے۔“

انہوں نے کہ کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مطالبات کو شامل کیا جائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔ ”اگر مطالبات کو بجٹ میں شامل نہ کیا گیا تو قلم چھوڑ احتجاج کریں گے۔“

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے