پاکستان پاکستان24

فرشتہ قتل: جوڈیشل کمیشن کی پیش رفت رپورٹ

مئی 25, 2019 < 1 min

فرشتہ قتل: جوڈیشل کمیشن کی پیش رفت رپورٹ

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ریپ کے بعد قتل کی گئی دس سالہ بچی فرشتہ کے کیس میں جوڈیشل کمیشن نے ابتدائی رپورٹ تیار کر لی ہے جس کے مطابق چھ مشکوک افراد کو پوچھ گچھ کے لیے پکڑا گیا۔

ابتدائی رہورٹ کے مطابق پولیس نے علاقے کی جیو فینسنگ کی ہے جس میں معلوم ہوا کہ فرشتہ کے گھر اور نعش ملنے کی جگہ کے آس پاس تقریباً آٹھ لاکھ فون کالز کی نگرانی کی گئی جن میں سے 1587 فون کالز کو الگ کر کے تفتیش کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق چھ مشکوک افراد کے علاوہ 50 دیگر افراد سے بھی سوالات کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق اہم شواہد اس وقت بھی فرانزک لیبارٹری میں تحقیق کے مراحل  سے گزر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جوڈیشل کمیشن انکوائری رپورٹ 28 مئی کو مرتب کرے گا۔ اس حوالے سے کمیشن تمام متعلقہ افراد کے بیانات ریکارڈ کر رہا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے