کھیل

انڈیا کی جیت، افریقہ کی تیسری شکست

جون 5, 2019 2 min

انڈیا کی جیت، افریقہ کی تیسری شکست

Reading Time: 2 minutes

 

کرکٹ ورلڈکپ 2019 میں انڈیا کی ٹیم نے 228 کا ہدف حاصل کر کے جنوبی افریقہ کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

انڈیا کی جانب سے روہت شرما نے سنچری مکمل کی۔ انہوں نے 122 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

جیت کے قریب پہنچ کر ایم ایس دھونی 34 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔

انڈین ٹیم نے 228 رنز حاصل کرنےکےلئےشیکھر دھون اور روہت شرما کی اوپننگ سے دوسری اننگز کا آغاز کیا۔


 پانچویں اوورز کی پہلی گیند پر شیکھر دھون 12 گیندوں پر 8 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ربادا کی گیند پروکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کاک کے ہاتھوں کیچ پرآئوٹ ہوئے۔ 


انڈین ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی 34 گیندوں پر 18 رنز بنا سکے اور اندلی  کی گیند پرکوئنٹن ڈی کاک کے ہاتھوں کیچ ہوئے ۔اب تک انڈیا کے 2کھلاڑی آئوٹ اور 82 رنز ہی بنے۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے سائوتھمپٹن میں کھیلے جانے والے میچ کی پہلی اننگز میں انڈیا کے خلاف 228 رنز بنائے۔

انڈیا کے چاہل نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک کی۔

جنوبی افریقی اوپننگ بلے باز صرف 24 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ ہاشم آملہ 6 اور کوئنٹن ڈی کاک 11 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

دونوں کو جسپرت بمرا نے آؤٹ کیا۔

جنوبی افریقی کپتان ڈوپلیسس نے54 گیندوں پر 4 چوکوں کے مدد سے  38 رنز سکور کیے۔ ان کو یزویندر چاہل نے بولڈ کیا۔

وین ڈیرڈوسین کو بھی یزویندر چاہل نے پویلین کی راہ دکھائی۔ وہ 37 گیندوں پر 22 رنز بنا سکے۔

ڈیوڈ ملر 40 گیندوں پر 31 رنز بناکر  یزویندر چاہل کی گیند پر کیچ آئوٹ ہو گئے ۔ اس طرح انڈین بولر  یزویندر شاہل کی ہیٹ ٹرک ہو گئی۔

جنوبی افریقی بیٹسمین جین پال ڈومینی11 گیندوں پر 3 رنز بنا سکے اور کلدیپ یادو کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔


آندلی 61 گیندوں پر ایک چھکا اور 2 چوکوں کی مدد سے 34 رنز بناکر آئوٹ ہو گئے۔


کرس مورس نے 34 گیندوں پر 42 رنز بنائے اوربھونیشور کمار کی گیند پر کیچ آئو ٹ ہو ئے ۔ کرس مورس کا کیچ  ویراٹ کوہلی نے کیا۔

کرس مورس اور ربادا نے 66 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔
جنوبی افریقی کھلاڑی عمران طاہر کوئی رنز نہ بنا سکے اور بھونیشور کمار کی گیند پر آئوٹ ہو گئے۔


اسی طرح پہلی اننگز ختم ہوئی اور جنوبی افریقہ نے 227 رنز کی اننگز کھیلی ۔ 

انڈین کرکٹ ٹیم ورلڈکپ 2019 میں جنوبی افریقہ کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیل رہی ہے جبکہ جنوبی افریقی ٹیم کا ورلڈکپ میں تیسرا میچ ہے۔اس سے قبل اسے بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

انڈین بولر یزویندر چاہل نے شاندر بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں لیں ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے