متفرق خبریں

سرل المیڈا نے صحافت کے ہیرو کا ایوارڈ وصول کر لیا

جون 6, 2019 < 1 min

سرل المیڈا نے صحافت کے ہیرو کا ایوارڈ وصول کر لیا

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے معروف صحافی و کالم نگار سرل المیڈا نے عالمی پریس فریڈم کا 71 واں ایوارڈ وصول کر لیا ہے۔

سرل کو یہ ایوارڈ عالمی پریس انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے دیا گیا ہے۔

انسٹی ٹیوٹ کے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ’پاکستان کے ڈان اخبار سے وابستہ ایڈیٹر اور کالم نویس سرل المیڈا کو انٹرنیشنل پریس انسٹی ٹیوٹ 71 واں عالمی پریس فریڈم ہیرو نامزد کرتا ہے۔‘
ویانا میں واقع عالمی پریس انسٹی ٹیوٹ کے بیان کے مطابق ’سرل المیڈا کو عسکریت پسند گروہوں کو پاکستان کی ریاستی سرپرستی کی خبریں دینے پر غداری کے الزامات کا بھی سامنا ہے۔‘
سنہ 2018 میں اپنی خبر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا انٹرویو کرنے کے بعد سخت دباؤ، دھمکیوں اور مقدمے کا سامنا کرنے والے سرل المیڈا نے ایوارڈ کے لیے نامزدگی کے بعد ٹویٹ میں اس کو ڈان اخبار کے ایڈیٹر ظفر عباس کے نام کیا۔
سرل نے لکھا تھا کہ ’سچ یہ ہے کہ ڈان کے ایڈیٹر ظفر عباس ہیرو ہیں جنہوں نے سخت دباؤ، جبر، ڈرانے اور دھمکیوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے اخبار اور سٹاف کے لیے جنگ لڑی۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے