عالمی خبریں

چینی صدر نے پیوٹن کو بہترین دوست قرار دے دیا

جون 6, 2019 < 1 min

چینی صدر نے پیوٹن کو بہترین دوست قرار دے دیا

Reading Time: < 1 minute

چین کے صدد شی جنپنگ نے تین روزہ دورے پر ماسکو پہنچ کر روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو بہترین دوست قرار دیا ہے۔

چینی صدر یہ دورہ ایک ایسے وقت کر رہے ہیں جب امریکہ کی جانب سے چین کی مصنوعات پر اضافی ٹیرف عائد کیا گیا ہے اور دونوں ملکوں میں تجارتی تنازع ایک سخت تناؤ والی جنگی صورتحال اختیار کر گیا ہے۔

امریکہ نے چین کی سب سے بڑی سیلولر کمپنی ہواوے پر بھی پابندیاں عائد کی ہیں جس کے بعد ہواوے نے روسی کمپنی سے فائیو جی سروسز کا معاہدہ کیا ہے۔

روس کو بھی یوکرائن اور شام کے بشار الاسد کی حمایت کی وجہ سے یورپ کی جانب سے پابندیوں کا سامنا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے