پاکستان24 عالمی خبریں

جنگی جرائم بے نقاب کرنے پر آسٹریلوی ٹی وی پر چھاپہ

Reading Time: 2 minutes اے بی سی ٹی وی چینل کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈیوڈ اینڈرسن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’اے بی سی اپنے صحافیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور بغیر کسی خوف، دباؤ یا لالچ کے نیشنل سیکورٹی اور انٹیلی جنس اداروں پر بھی اپنی رپورٹنگ جاری رکھے گا جب معاملہ واضح طور پر عوامی مفاد کا ہوگا۔‘

جون 6, 2019 2 min

جنگی جرائم بے نقاب کرنے پر آسٹریلوی ٹی وی پر چھاپہ

Reading Time: 2 minutes

آسٹریلیا میں پولیس نے سرکاری ٹی وی اے بی سی کے دفتر پر چھاپہ مار کی دستاویزات قبضے میں لی ہیں جس کے بعد دنیا بھر میں صحافت کی آزادی کے لیے کام کرنے والی تنظیموں اور عالمی ذرائع ابلاغ نے سخت مذمتی پیغامات نشر کیے ہیں۔

اس سے قبل پولیس نے آسٹریلین براڈ کاسٹنگ کارپوریشن سے منسلک صحافی تیمور لیست کے گھر پر چھاپہ مار کی تلاشی لی تھی۔

آسٹریلیا کے سرکاری ٹی وی چینل اے بی سی نے افغانستان میں آسٹریلوی فوجیوں کے جنگی جرائم میں ملوث ہونے کے دستاویزی ثبوت نشر کیے تھے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے اے بی سی کے دفتر پر چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے جاری کیے گئے بیان میں اس کو ’پریشان کن‘ قرار دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ بات انتہائی پریشانی کا باعث ہے کہ نشریاتی ادارے کے دفتر کی تلاشی کے لیے چھاپے مارے جائیں۔

آسٹریلوی پولیس نے ٹی وی چینل کو دستاویزات فراہم کرنے والے سابق فوجی وکیل اور دیگر گواہوں کے خلاف بھی مقدمات درج کیے ہیں۔

ٹوئٹر پر برنارڈ کین نے آسٹریلوی وزیراعظم سکاٹ موریسن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قانون کی حکمرانی کی بہت باتیں کرتے ہیں۔ اگر آسٹریلیا میں قانون کی حکمرانی ہے تو صحافی کے گھر پر چھاپہ مارنے والوں کے خلاف مقدمہ چلایا جانا چاہیے نہ کی اس کی گواہی دینے والوں کے خلاف۔

اے بی سی ٹی وی چینل کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈیوڈ اینڈرسن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’پولیس کے چھاپے نے صحافت کی آزادی پر سنجیدہ قانونی تحفظات پیدا کر دیے ہیں۔‘

بیان کے مطابق اے بی سی اپنے صحافیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور بغیر کسی خوف، دباؤ یا لالچ کے نیشنل سیکورٹی اور انٹیلی جنس اداروں پر بھی اپنی رپورٹنگ جاری رکھے گا جب معاملہ واضح طور پر عوامی مفاد کا ہوگا۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے