کھیل

ورلڈکپ کرکٹ: نیوزی لینڈ کی دوسری جیت

جون 6, 2019 < 1 min

ورلڈکپ کرکٹ: نیوزی لینڈ کی دوسری جیت

Reading Time: < 1 minute

عالمی کرکٹ کپ کے نویں میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو دو وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں لگا تار دوسری فتح حاصل کی ہے۔

اوول کے میدان پر کھیلے جانے والے اس میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو بنگلہ دیش 49.2 اوورز میں محض 244 رنز ہی بنا سکی۔

بنگلہ دیش کی طرف سے شکیب الحسن نے سب سے زیادہ 64 رنز بنائے جبکہ نیوزی لینڈی کی طرف سے میٹ ہینری نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں نیوزی کی ٹیم نے 245 رنز کا ہدف 47 اعشاریہ ایک اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے راس ٹیلر نے سب سے زیادہ 82 رنز بنائے جبکہ بنگلہ دیش کی طرف سے شکیب، میراز، سیف الدین اور مصدق نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے