کھیل

آسٹریلیا کی زبردست مقابلے کے بعد جیت

جون 6, 2019 2 min

آسٹریلیا کی زبردست مقابلے کے بعد جیت

Reading Time: 2 minutes

کرکٹ کے عالمی کپ کے دسویں میچ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو ایک زبردست مقابلے کے بعد 15 رنز سے شکست دیدی ہے۔ مچل سٹارک نے پانچ بلے بازوں کو آؤٹ کر کے مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔

سٹارک 77 میچوں میں 150 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے۔ ان سے قبل ثقلین مشتاق نے 78 میچوں میں یہ ریکارڈ بنایا تھا۔

آسٹریلیا نے میچ کے آغاز میں 80 رنز پر پانچ وکٹیں کھونے کے بعد نیتھن کولٹر اور سٹیون سمتھ کی شاندار بلے بازی کی بدولت ویسٹ انڈیز کو جیتنے کے لیے 289 رنز کا ہدف دیا ہے۔

آسٹریلیا کی پوری ٹیم 49 ویں اوور میں 288 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

آسٹریلوی اننگز کی خاص بات سٹیون سمتھ اور نیتھن کولٹر کی شاندار بیٹنگ تھی۔ دونوں بلے بازوں نے ساتوں وکٹ کے لیے 102 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔ 

آسٹریلیا کے نیتھن کولٹر نے آٹھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 92 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 15 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن کو ابتدا سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور کپتان ایرون فنچ چھ، ڈیوڈ وارنر تین، عثمان خواجہ 13، ڈیوڈ وارنر تین، مارکس سٹونس 19 جبکہ گلین میکس بغیر کوئی سکور کیے پویلین لوٹ گئے۔ اس وقت ایسے لگ رہا تھا کہ آسٹریلوی ٹیم 200 رنز بھی شاید نہ بنا پائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے شیلڈرن کاٹریل اور آندرے رسل نے دو، دو جبکہ اوشین تھامس اور جیسن ہولڈر نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا نے برسٹل میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں افغانستان کو سات وکٹوں سے جبکہ ویسٹ انڈیز نے ناٹنگھم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کو یک طرف مقابلے کے بعد سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے امپائرز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے