پاکستان24 کھیل

دھونی کے گلووز بیج پر پابندی کا تنازع

جون 7, 2019 2 min

دھونی کے گلووز بیج پر پابندی کا تنازع

Reading Time: 2 minutes

کرکٹ کی عالمی تنظیم انٹرنیشل کرکٹ کونسل کی جانب سے انڈیا کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر ایم ایس دھونی کے کیپنگ گلووز پر بلیدان بیج کی نشاندہی کر کے ہٹانے کے لیے کہنے پر تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔

انڈین میڈیا نے آئی سی سی کا نوٹس سامنے آنے کے بعد ہنگامہ کھڑا کر کے اس کو سب سے بڑا قومی مسئلہ بنانے کی کوشش کی ہے۔

انڈیا کے ٹی وی چینل ٹائمز ناؤ نے اس پر باقاعدہ مہم شروع کی ہے۔

انڈیا کے ہزاروں سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی برسوں تک میدان میں نماز ادا کرتے رہے تو کرکٹ کونسل کو وہ کیوں نظر نہیں آئے۔

بعض صارفین نے ویسٹ انڈیز کے بولر کے فوجی سلیوٹ کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا یہ قانون اور کھیل کے اصولوں کے مطابق ہے۔

ایک صارف نے آسٹریلیا کی جانب سے نو بال پر کرس گیل کو آؤٹ کرنے سے چشم پوشی اور گلووز پر نظر رکھنے کی تصویر اپلوڈ کر کے آئی سی سی پر تنقید کی ہے۔

انڈیا کے سپورٹس کے وزیر نے بھی معاملہ پر لب کشائی کی ہے۔

آئی سی سی کی ویب سائٹ کے مطابق انڈین کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی کی جانب سے تحریری طور پر انتباہ دیا گیا ہے کہ اپنے وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی کو فوج کے نشان والے گلووز پہننے سے روکا جائے۔ 
 آئی سی سی کے کسی بھی ایونٹ میں قوانین کے تحت مذہب، سیاست یا لسانیت کو ابھارنے والی حرکت یا اپنی کٹ میں ایسی کسی چیز کے استعمال کو روک دیا گیا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے