عالمی خبریں

دبئی حادثہ،17 ہلاک شدگان میں دو پاکستانی

جون 8, 2019 < 1 min

دبئی حادثہ،17 ہلاک شدگان میں دو پاکستانی

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ دبئی میں حادثے کا شکار ہونے والی بس میں مرنے والے 17 مسافروں میں سے دو پاکستانی شہری ہیں۔

سنیچر کو دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی سفارت خانہ دبئی کے حکام سے مسلسل رابطے میں ہے۔

دبئی میں حکام کے مطابق عید کی چھٹیاں مسقط میں گزار کر آنے والے سیاحوں کی بس کو دبئی میں حادثہ پیش آیا جس میں 17 افراد ہلاک ہوئے۔

حکام کے مطابق بس میں 31 مسافر سوار تھے۔ مرنے والوں میں آٹھ انڈین شہری ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق عمان سے آنے والی بس کے ڈرائیور نے غلط سڑک کا انتخاب کیا جو بڑی گاڑیوں کے لیے نہیں تھی۔

بس ٹکرانے والا لوہے کا بورڈ بڑی گاڑیوں کو روکنے کے لیے لگایا گیا تھا۔

بس کی بائیں سائیڈ چھوٹی گاڑیوں کے لیے بنائے گئے ایک انتباہی بورڈ سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے اس طرف بیٹھے 17 مسافر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے