کھیل

جیت اورمسلسل سات میچوں میں 300 سے زائد رنز

جون 8, 2019 < 1 min

جیت اورمسلسل سات میچوں میں 300 سے زائد رنز

Reading Time: < 1 minute

کرکٹ کے عالمی کپ کے میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے انگلینڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 386 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم جواب میں 280 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

بنگلہ دیش کو 106 رنز سے شکست دینے والی انگلش ٹیم نے مسلسل سات میچوں میں 300 سے زائد رنز سکور کرنے والی پہلی ٹیم کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

انگلش اوپنر جیسن روئے نے 121 گیندوں پر 153 رنز بنائے۔ انہوں نے 14 چوکے اور پانچ چھکے لگائے۔

بٹلر نے 64 جبکہ بیرسٹوو نے 51 رنز کی اننگز کھیلی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ انگلش ٹیم چھ ریگولر بولرز کے ساتھ کھیلتی ہے۔

بنگلہ دیش کی ٹیم 49 ویں اوور کی پانچویں گیند پر 280 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ شکیب الحسن نے 121 رنز بنائے۔

انگلش بولرز جوفرا آرچر اور بین سٹوکس نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے