کھیل

نیوزی لیںڈ کی سیمی فائنل میں جگہ پکی؟

Reading Time: < 1 minute ٹورنامنٹ کے اپنے تینوں میچوں میں کامیابی حاصل کر لی ہے اور یوں وہ سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے تیزی سے پیش قدمی کررہی ہے تاہم مزید تین میچز جیتنا ضروری ہیں۔

جون 9, 2019 < 1 min

نیوزی لیںڈ کی سیمی فائنل میں جگہ پکی؟

Reading Time: < 1 minute

کرکٹ کے عالمی کپ کے 13 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو سات وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے اپنے تینوں میچوں میں کامیابی حاصل کر لی ہے اور یوں وہ سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے تیزی سے پیش قدمی کررہی ہے تاہم مزید تین میچز جیتنا ضروری ہیں۔

ٹاؤنٹن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ویلمسن نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور افغانستان کی پوری ٹیم کو 172 رنز پویلین بھیج دیا۔

افغانستان کی جانب سے حشمت اللہ شاہدی نے 59 رنز بنائے جبکہ نیوزی لینڈ کے جیمز نیشم اور لوکی فرگوسن نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ اور چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نیوزی لینڈ کی تباہ کن بولنگ کی وجہ سے افغانستان کے چھ کھلاڑی ڈبل فگر میں نہ پہنچ سکے۔

نیوزی لینڈ نے 173 رنز کا مطلوبہ ہدف 32.1 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان کین ویلیمسن نے 79 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

افغانستان کر آفتاب عالم نے نیوزی لینڈ کے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے