پاکستان24 کھیل

انڈیا نے آسٹریلیا کو 36 رنز سے ہرا دیا

جون 9, 2019 2 min

انڈیا نے آسٹریلیا کو 36 رنز سے ہرا دیا

Reading Time: 2 minutes

کرکٹ کے عالمی کپ میں انڈیا نے آسٹریلیا کو 36 رنز سے شکست دے دی ہے۔

لندن کے اوول کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے ورلڈ کپ کے 14ویں میچ میں انڈیا نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 353 رنز کا ٹارگٹ دیا۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی بلے باز شروع میں محتاط انداز سے کھیلے۔ آسٹریلیا کی جانب سے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی آئرن فنچ تھے جنھوں نے  36 رنز بنائے اور رن آؤٹ ہو گئے۔

دوسری وکٹ وارنر کی گری جنھوں نے 56 رنز کی عمدہ اننگ کھیلی۔ کمہار نے چاہال کی گیند پران کا کیچ پکڑا۔ اس کے بعد عثمان خواجہ نے 42 رنز کی اننگ کھیلی اور بیک شارٹ کھیلتے ہوئے بمرا کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

سٹیو سمتھ نے ٹیم کے مجموعی سکور میں 69 رنز کا اضافہ کیا جبکہ اسٹوننس بغیر کسی رنز کے کمہار کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

میکسویل 28 رنز ہی بنا پائے تھے کہ چاہال کی گیند پر جڈیجا کو کیچ دے بیٹھے۔ کیری نصف سینچری بنا کر ناٹ آؤٹ رہے مگر ان کے 55 رنز ٹیم کے کام نہ آئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں کولٹر نائل چار،کمنز آٹھ ،سٹارک تین اور زیمپا ایک رنز بنا کرآؤٹ ہوئے۔

انڈیا کی جانب سے بمرا اور کمہار نے تین تین،جبکہ چاہال نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے انڈیا نے دھواں دار بلے بازی کی۔

انڈیا نے مقررہ 50 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 352 رنز بنائے ہیں۔ شیکھر دھون سنچری سکور کر کے آوٹ ہوئے۔ انہوں نے 117 رنز بنائے۔

ویرات کوہلی نے 77 گیندوں پر 82 رنز بنائے اور آخری اوور میں آؤٹ ہوئے۔

اوپنر روہت شرما آؤٹ ہونے والے پہلے بلے باز تھے۔ انہوں نے 70 گیندوں پر 57 رنز بنائے۔

انڈیا کی پہلی وکٹ 127 کے سکور پر گری۔

آسٹریلیا کے فیلڈرز نے تین کیچ ڈراپ کیے جن میں سے وکٹ کیپر کے ہاتھوں سے چھوٹے۔

ہردیش پانڈیا نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 24 گیندوں پر 48 رنز بنائے۔

دھونی نے 14 گیندوں پر 27 رنز بنائے جبکہ راہول نے آخری تین گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی بدولت 11 رنز سکور کیے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے