متفرق خبریں

حکومت کسی جج کو نہیں ہٹا سکتی، چیف جسٹس

جون 9, 2019 < 1 min

حکومت کسی جج کو نہیں ہٹا سکتی، چیف جسٹس

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ جسٹس فائز عیسی کو حکومت عہدے سے نہیں ہٹا سکتی، یہ جوڈیشل کونسل کا معاملہ ہے۔ ججز پر اعتماد کریں وہ انصاف کریں گے۔

لندن کی کیمبرج یونیورسٹی کی یونین سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کو پاکستان میں برقرار رکھنے کے لیے ہمارا معاشرہ جدوجہد کر رہا ہے۔ مارشل لا جمہوریت اور دیگر نظام لاگو ہونے کے باوجود ہم آج تک قانون کی حکمرانی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

چیف جسٹس سے پوچھا گیا کہ کیا وہ جسٹس فائز عیسی کی لندن میں موجود پراپرٹیز پر ان سے منی ٹریل مانگیں گے تو انہوں نے کہا کہ یہ پاکستانی عدالتوں کا مسئلہ ہے، یہاں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کسی جج کو نہیں ہٹا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی کے دوران اگر نظام پوری طرح کام نہ کر رہا ہو تو اس میں عدلیہ کا کوئی قصور نہیں ہے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ بطور وکیل قانون کی جو روح ہے ہمیں اس کو دیکھنا ہے۔ دوران سماعت دلائل مختصر ہونے چاہئیں، اچھے ہونے چاہیے اور مدلل ہونے چاہئیں۔ وکیل کو قانون سے آگاہی بھی ضروری ہے انصاف کا تقاضا ہے کہ تمام حالات مدنظر رکھے جائیں
سزا دیتے وقت مجرم کی فیملی اور اس کے حالات کو مد نظر رکھنا چاہئیے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے