پاکستان

’ملزم کے بچوں کی کفالت کرنے والا افسر‘

جون 11, 2019 2 min

’ملزم کے بچوں کی کفالت کرنے والا افسر‘

Reading Time: 2 minutes

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع قصور میں مبینہ طور پر بیوی کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے شوہر کی گرفتاری کے بعد دو بچے لاوارث ہوگئے تھے جن کو مقامی تھانے کے ایس ایچ او اپنے گھر لے گئے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس شیخوپورہ تاجک سہیل حبیب نے سوشل میڈیا پر بچوں کی ایس ایچ او سب انسپکٹر عبدالجبار کے ساتھ تصویر پوسٹ کی ہے۔

قتل کا یہ واقعہ قصور کے عثمانوالہ علاقے میں پیش آیا ہے۔

پولیس افسر تاجک سہیل نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ ”‏قصور میں دو بچوں کی ماں کو قتل کرنے کے بعد ملزم گرفتار۔ ملزم کے 4اور 6سالہ مصوم بچوں کو SHO ملک جبار نےاپنے ہاتھوں سے کھانا کھلایااور پیار کیا۔“

ان کے مطابق جب نانا بچوں کو لینے تھانہ آئے تو بچوں نے ان کے ساتھ جانے سے صاف انکار کر دیا اور ایس ایچ او ہذا کے گلے لگ کر روتے رہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے ایس ایچ او کے انسانی جذبے کو سراہا۔

ذیشان خان داؤد زئی نے لکھا کہ ایسے لوگوں کی وجہ سےہی محکمہ چل رہا ہے اللہ پاک اس کو آجر دے۔

نزہت ایس صدیقی نے لکھا ہے کہ یہ ناقابل یقین ہے۔ اس شخص کو نیک دلی ہو کو ہمارا سلام ہے۔ اگر کسی بھی مدد کی ضرورت ہو تو ہمیں آگاہ کیا جائے۔

بیوی کو قتل کرنے کا ملزم پولیس کی حراست میں

دل کی دھڑکن پاکستان نامی ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا گیا ہے کہ ”یہ خبر پڑھ کر یقین نہیں آتا کہ پنجاب پولیس جیسی بدتمیز اور بدتہذیب پولیس میں بھی ایسے فرشتہ صفت انسان موجود ہیں،‏ اللّہ اس کو دنیا اور آخرت کی بھلائیاں عطا فرمائے۔“

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے