پاکستان

خیبر پختونخوا میں زلزلہ

جون 12, 2019 < 1 min

خیبر پختونخوا میں زلزلہ

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے شمالی اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ریکٹر سکیل پر شدت 5.2 تھی۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ پاکستانی وقت کے مطابق صبح آٹھ بج کر دس منٹ پر آیا۔

زلزلے کا مرکز ضلع بٹگرام کے مغرب میں گیارہ کلومیٹر پہاڑوں کے نیچے تھا۔ زلزلہ 30 کلومیٹر کی گہرائی سے آیا۔

گہرائی کم ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں کو زمین اچھلتی محسوس ہوئی۔ جھٹکے ہزارہ میں ہری پور تک محسوس کیے گئے۔

تاحال کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم متاثرہ علاقوں میں شانگلہ، سوات، بٹگرام، مانسہرہ شامل ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے