کھیل

آسٹریلیا نے پاکستان کو 41 رنز سے ہرا دیا

جون 12, 2019 2 min

آسٹریلیا نے پاکستان کو 41 رنز سے ہرا دیا

Reading Time: 2 minutes

کرکٹ کے عالمی کپ کے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 41 رنز سے شکست دے دی ہے۔

پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کینگروز نے 307 رنز سکور کیے۔ جواب میں پاکستان کی ٹیم 266 رنز بنا کر چار اوورز پہلے ہی آؤٹ ہوگئئ۔

پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں ٹیم کو مشکل سے نکالنے کی کوشش کی ہے۔

عامر نے ایک جانب رنز کے سیلاب کو روکا تو دوسری جانب آسٹریلوی بلے بازوں کو بھی پویلین بھیجتے رہے۔ انہوں نے دس اوورز میں 30 رنز دے کے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

شاہین آفریدی کی سب سے زیادہ پٹائی کی گئی۔

ورلڈ کپ میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ٹاؤنٹن میں مدمقابل ہیں، پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے  308 رنز کا ہدف دیا ہے۔

آسٹریلیا نے شروع سے ہی اچھی پارٹنر شپ جوڑی اور بغیر کسی نقصان کے 100 رنز مکمل کئے۔

وہاب ریاض کی گیند پر سلپ میں آصف علی نے ایرون فنچ کا اہم اور آسان کیچ چھوڑ دیا جس کے بعد فنچ نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے82 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔

محمد عامر کی گیند پر محمد حفیظ نے فنچ کیچ پکڑا۔

دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سمتھ تھے جو دس رنز بنا کر محمد حفیظ کو چھکا لگانے کی کوشش میں کیچ دے بیٹھے۔ تیسرے نمبرپر میکوسیل بیٹنگ کیلئے آئے جن کو شاہین آفریدی نے بولڈ کر دیا۔

فنچ کے بعد اوپنر آنے والے وارنر نے بھی عمدہ بیٹنگ کی 104 سکور پر آصف علی نے نے ایک بار پھر  کیچ چھوڑا۔ بعد میں شاہین آفریدی کی گیند پر امام الحق نے ان کا کیچ پکڑا۔

عثمان خواجہ 20 رنزپرمحمد عامر کا شکار ہوئے۔اس کے بعد کوئی بھی کھلاڑی اچھا کھیل پیش نہیں کر سکا۔

کولٹر نائل اور کمنز دو،سٹارک تین رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستانی بولرز نے آخری اوورز میں عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا۔

پاکستانی بولرز کی خوب دھلائی کی گئی۔ شاہین آفریدی کو دس اوورز میں 70 جبکہ حسن علی کو 67 رنز پڑے۔  

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے