پاکستان

فواد حسن کا کیس نہیں سن سکتا، جسٹس آفریدی

جون 13, 2019 < 1 min

فواد حسن کا کیس نہیں سن سکتا، جسٹس آفریدی

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور بیوروکریٹ فواد حسن فواد کی ضمانت کا مقدمہ سننے والا بینچ تحلیل ہوگیا۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے بینچ میں بیٹھنے سے معذرت کرلی۔


جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے ضمانت منسوخی کے لیے دائر اپیلوں کی سماعت کی۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے بینچ کا حصہ بننے سے معذرت کی جس پر بینچ ٹوٹ گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ فواد حسن جاننے والے ہیں۔ نئے بینچ کی تشکیل کے بعد دوبارہ سماعت ہوگی۔

دوران سماعت جسٹس شیخ عظمت سعید نے شہبازشریف کے وکیل اشتر اوصاف سے پوچھا کہ ”آپ سیف اینڈ سائونڈ ہیں۔ آپ کو مقدمہ لینے کےلیے بھی فٹ ہونا چاہیے۔“

اشتراوصاف نے کہا کہ جن طبعیت اب بہتر ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے