پاکستان

ریفرنسز کارروائی مکمل، فیصلے کا انتظار

جون 14, 2019 < 1 min

ریفرنسز کارروائی مکمل، فیصلے کا انتظار

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں علی عدلیہ کے ججوں کا احتساب کرنے والے فورم سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس قاضی فائز اور جسٹس کریم خان آغا کے خلاف دائر صدارتی ریفرنسز پر ابتدائی کارروائی مکمل کر لی ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر وکلا کا احتجاج جاری ہے اور ابتدائی سماعت کے بعد سب کو انتظار ہے کہ کیا جسٹس قاضی فائز عیسی کو شوکاز نوٹس جاری کیا جاتا ہے یا پھر ریفرنس کو خارج کرنے کا فیصلہ سامنے آتا ہے۔

جمعہ کی صبح ملک بھر کی عدالتوں میں وکیل احتجاج کرتے رہے اور بازوؤ پر سیاہ پٹیاں باندھ کر عدالتوں میں پیش ہوئے۔

سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس چیئرمین جسٹس آصف سعید کھوسہ کی زیرصدارت ہوا جس میں دیگر مممبران جسٹس گلزار احمد، جسٹس عظمت سعید، جسٹس وقار احمد سیٹھ، جسٹس احمد علی شیخ نے شرکت کی۔

کونسل کی کارروائی میں ارباب عارف نے سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیے جبکہ اٹارنی جنرل انور منصور خان نے صدارتی ریفرنس پر معاونت کی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے