متفرق خبریں

فریال تالپور بھی گرفتار

جون 14, 2019 2 min

فریال تالپور بھی گرفتار

Reading Time: 2 minutes

پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعت پیپلزپارٹی کی رہنما اور سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب نے گرفتار کر لیا ہے۔

فریال تالپور کو نیب راولپنڈی کی ٹیم نے حراست میں لیا ہے۔ فریال تالپور کے گزشتہ روز وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔

اسلام آباد میں فریال تالپر کی رہاش گاہ کو سب جیل قرار دے دیا گیا ہے۔

فریال تالپور سندھ اسمبلی کی رکن ہیں۔

نیب کے چیئرمین جاوید اقبال نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں فریال تالپور کی گرفتاری کے وارنٹ پر دستخط کیے تھے جس کے بعد ان کی گرفتاری کے وارنٹ گزشتہ رات جاری کیے گئے۔

نیب نے رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کو اسلام آباد میں زرداری ہاؤس کے قریب ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا اور انہیں کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ نیب فریال تالپور کو اپنے دفتر منتقل نہیں کرے گی اور انہیں اسلام آباد میں ہی واقع ان کی رہائش گاہ میں رکھا جائے گا جس کے لیے نیب نے ان کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے دیا اور اس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

نیب کی ٹیم نے فریال تالپور کے طبی معائنے کے لیے ڈاکٹر کی ٹیم کو ان کی رہائش گاہ پر طلب کیا۔

نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ فریال تالپور تاحکم ثانی اپنے گھر میں قید رہیں گی۔ ”ان کی عزت نفس کا پہلے بھی احترام رکھا گیا اور آئندہ بھی مکمل خیال رکھا جائے گا۔“

فریال تالپور نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں عبوری ضمانت میں 5 مرتبہ توسیع حاصل کی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں فریال تالپور اور آصف زرداری کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کی تھی جس کے بعد سابق صدر آصف زرداری کو زرداری ہاؤس اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے