پاکستان24 متفرق خبریں

جوڈیشل کونسل کا جسٹس فائز سے رابطہ

جون 15, 2019 < 1 min

جوڈیشل کونسل کا جسٹس فائز سے رابطہ

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں اعلی عدلیہ کے ججز کے خلاف شکایات سننے والے فورم سپریم جوڈیشل کونسل نے صدارتی ریفرنس پر جسٹس قاضی فائز عیسی سے رابطہ کیا ہے۔

جمعہ کو جوڈیشل کونسل کی کارروائی کے بعد کونسل کے سیکرٹری ارباب عارف نے جسٹس قاضی فائز کے ججز کالونی میں واقع گھر کے پتے پر سربمہر لفافہ بھجوایا ہے۔

سپریم جوڈیشل کونسل کے قواعد کے مطابق کسی شکایت پر ابتدائی انکوائری کے مرحلے میں مدعا علیہ جج سے رابطہ کر کے ریفرنس کا بتایا جاتا ہے۔

اس حوالے سے سینئر صحافی مطیع اللہ جان نے اپنے ایم جے ٹی وی پر دعوی کیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز کے گھر رات گئے پہنچنے والی ڈاک میں ریفرنس اور متعلقہ مواد ہو سکتا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے