کھیل

پاکستان کو ایک اور شکست

جون 16, 2019 2 min

پاکستان کو ایک اور شکست

Reading Time: 2 minutes

انڈیا نے پاکستان کو کرکٹ کے عالمی کپ کے میچ میں 89 رنز سے شکست دے دی ہے۔ بارش سے متاثرہ میچ میں پاکستان کی بیٹنگ نہ چل سکی۔ 40 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنائے-

بابر اعظم اور فخر زمان کے علاوہ کوئی کھلاڑی وکٹ پر نہ ٹھہر سکا۔

محمد حفیظ، کپتان سرفراز احمد اور شعیب ملک دی آؤٹ ہو کر پویلین واپس گئے۔

اس سے قبل انڈیا نے 50 اوورز میں چھ وکٹوں 336 رنز بنائے اور اس کے چھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر نے ایک بار پھر انڈین کپتان کوہلی کو آؤٹ کیا۔ عامر کو وکٹ پر دوڑنے کی وجہ سے امپائر نے دو بار خبردار کیا تھا۔

ادھر پاکستان نے ٹاس جیتنے کے بعد انڈیا کو بلے بازی کی دعوت دی ہے اور فیلڈرز نے روہت شرما کا رن آؤٹ مس کر لیا ہے۔

انڈیا دس اوورز آرام سے کھیل گیا ہے اور کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں۔

اس سے قبل پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ٹاس جیت کر بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستانی وزیراعظم نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر کرکٹ ٹیم کو میچ سے قبل کئی ہدایات جاری کی ہیں جن میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا بھی ہے۔

وزیراعظم نے اپنے ٹویٹس میں کرکٹ ٹیم میں موجود بعض کھلاڑیوں کو ریلو کٹے بھی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کپتان سرفراز احمد سے کہا ہے کہ بڑے میچوں میں پریشر زیادہ ہوتا ہے اس لیے ٹیم منتخب کرتے ہوئے ریلو کٹوں کو نہ کھلائیں۔

سوشل میڈیا پر صارفین کہہ رہے ہیں کہ وزیراعظم کے ٹویٹس کے بعد کپتان سرفراز احمد آزادانہ فیصلے نہیں کر پائیں گے اور کھلاڑی بھی دباؤ میں ہوں گے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے