پاکستان پاکستان24

جنرل فیض حمید ڈی جی آئی ایس آئی مقرر

جون 16, 2019 < 1 min

جنرل فیض حمید ڈی جی آئی ایس آئی مقرر

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں فوج کے جرنیلوں کو ترقی دی گئی ہے جس میں مشہور زمانہ جنرل فیض حمید کو انٹر سروسز انٹیلی جنس آئی ایس آئی کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کر دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج میں لیفٹیننٹ جزلز کی تقرریاں اور تبادلے کیے گئے ہیں جس کے تحت لیفٹیننٹ جزل عامر عباسی جی ایچ کیو میں کوارٹر ماسٹر جزل تعینات کیے گئے ہیں۔

لیفٹیننٹ جزل معظم اعجاز کو جی ایچ کیو میں انجینئر ان چیف تعینات کیا گیا جبکہ لیفٹیننٹ جزل عاصم منیر کمانڈر گوجرانوالہ کور تعینات کیے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جزل ساحر شمشاد مرزا جی ایچ کیو میں ایڈجوٹیننٹ جزل تعینات جبکہ لیفٹیننٹ جزل فیض حمید ڈی جی آئ ایس آئ تعینات کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ جنرل فیض حمید فیض آباد میں تحریک لبیک کے احتجاج کرنے والے علما سے مذاکرات اور دھرنا خاتمے کی دستاویز یا معاہدے پر دستخط سے میڈیا میں سامنے آئے تھے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے