متفرق خبریں

بلاگر محمد بلال خان قتل

جون 17, 2019 < 1 min

بلاگر محمد بلال خان قتل

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں سوشل میڈیا ایکٹی وسٹ اور بلاگر محمد بلال خان کو قتل کر دیا گیا ہے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ ملک نعیم نے تصدیق کی ہے کہ سوشل میڈیا ایکٹویسٹ بلال خان پر جی نائن فور میں حملہ کیا گیا۔

قاتلانہ حملے میں بلال خان مارا گیا جبکہ اس کا دوست احتشام زخمی ہوا ہے۔

ایس پی ملک نعیم کے مطابق بلال خان کو بہارہ کہو سے فون پر کسی نے جی نائن بلایا جہاں پہنچنے پر بلال کو ایک لڑکا جنگل میں لے گیا۔

ایس پی صدر کے مطابق ملزمان نے خنجر کے وار سے قتل کیا جبکہ پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کی بھی آواز آئی۔

اس سے قبل پولیس کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے تھانہ کراچی کمپنی کی حدود میں واردات کے دوران فائرنگ کی گئی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ راہ زنوں کی فائرنگ سے شہری شدید زخمی ہو گیا جسے پمز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر انتقال کر گیا۔

تاہم محمد بلال کے جاننے والوں نے سوشل میڈیا پر دعوی کیا ہے کہ ان کو بھارہ کہو میں گھر سے باہر بلا کر قتل کیا گیا۔

محمد بلال کے فیس بک پر 34 ہزار سے زائد فالورز تھے۔ 23 سالہ محمد بلال خان کو ٹوئٹر پر 14 ہزار سے زائد لوگ فالو کر رہے تھے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے