پاکستان

چیئرمین نیب ویڈیو والی خاتون عدالت میں

جون 17, 2019 2 min

چیئرمین نیب ویڈیو والی خاتون عدالت میں

Reading Time: 2 minutes

پاکستان میں احتساب کے قومی ادارے کے سربراہ جاوید اقبال کی مبینہ سیکس ویڈیو سامنے لانے والی خاتون طیبہ گل لاہور کی احتساب عدالت میں پیش ہو گئیں جہاں ان کے خلاف فراڈ کا ریفرنس زیر سماعت ہے۔

طیبہ کے شوہر فاروق نول کو بھی اس مقدمے میں جیل سے عدالت لایا گیا۔

چئیرمین نیب کی جانب سے دونوں میاں بیوی پر شہریوں کو لوٹنے کا ریفرنس بنایا گیا ہے۔

احتساب عدالت کے جج جواد الحسن کیس کی سماعت کرتے ہوئے اگلے ہفتےملزموں کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت کی جس پر ملزمہ طیبہ گل نے کہا کہ ریفرنس کی کاپیاں اج ہی فراہم کیں جائیں۔

جج نے کہا کہ پہلے یہ دیکھ لیں کہ ریفرنس کی کاپیاں مکمل ہیں یا نہیں پھر آپ کو فراہم کردیں گے تاہم طیبہ نے اصرار کیا کہ شوہر کی رہائی کے لیے ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کرنا ہے لہذا آج ہی کاپیاں فراہم کیں جائیں۔

عدالت نے طیبہ گل کے اصرار پر اج ہی ریفرنس کی کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

خیال رہے کہ طیبہ گل اس کیس میں ضمانت پر ہیں۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال کے ساتھ ویڈیو سامنے آنے کے بعد نیب نے چئیرمین کے دستخطوں سے دونوں میاں بیوی کے خلاف فراڈ کرنے کا ریفرنس دائر کیا۔

عدالت نے طیبہ کے شوہر فاروق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

طیبہ نے عدالت کے باہر کہا کہ کیس جھوٹا ہے جس کو ہمارے خلاف وعدہ معاف گواہ بنایا اس پر ہم بہت پہلے مقدمے کے لیے درخواست دے چکے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے