پاکستان

سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ گرفتار

جون 18, 2019 2 min

سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ گرفتار

Reading Time: 2 minutes

پاکستان وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے خفیہ ادارے کے نئے سربراہ پر تنقید کے بعد مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا ایکٹی وسٹ آصف ولید بٹ کو گرفتار کیا ہے۔

‏ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے تصدیق کی ہے کہ گوجرانوالہ کے ماڈل ٹاؤن سے ن لیگ کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ولید آصف کو حراست میں لیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے اس گرفتاری کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ولید آصف کے لیے آواز اٹھاتے ہوئے حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔

مریم نواز نے لکھا ہے کہ اعلی عدلیہ کے جج کے خلاف مہم چلانے پر ایف آئی اے حرکت میں نہیں آیا۔

ادھر سوشل میڈیا پر ن لیگ کے کارکنوں پر بھی تنقید کی جا رہی ہے اور بعض صارفین نے کہا ہے کہ ن لیگی ولید آصف بٹ نے بے جا اور بلاجواز پوسٹ کی ہیں۔

صارفین کا خیال ہے کہ اتوار کو ڈی جی آئی ایس آئی کے بارے میں کی گئی ان کی پوسٹ سائبر کرائم مقدمے اور گرفتاری کی وجہ بنی۔

ولید آصف گوجرانوالہ میں ن لیگ یوتھ ونگ کے سابق صدر رہ چکے ہیں۔ ان کے فیس بک پر ساڑھے گیارہ ہزار فالوورز ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے