کھیل

افغانستان کو شکست،انگلش ٹیم ٹاپ پر

جون 19, 2019 2 min

افغانستان کو شکست،انگلش ٹیم ٹاپ پر

Reading Time: 2 minutes

کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں میزبان انگلینڈ  نے افغانستان کو 150 رنز سے شکست دے دی چوتھی کامیابی اپنے نام کی ہے۔

مانچسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ گراؤنڈ  میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے چھ وکٹون کے نقصان پر 397 رنز بنا لیے۔ انگلینڈ کی اننگز کی خاص بات مورگن کی برق ربتار بیٹنگ تھی۔ مورگن نے 71 گیندوں پر 148 رنز سکور کیے۔ 

افغانستان نے اننگز کا آغاز کیا تو پہاڑ جیسا ہدف سامنے تھا جس کے دباؤ میں اوپنر نور علی بغیر کوئی رنز بنائے آرچر کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ دوسرے نمبر پر گلبدین 37 رنز بنا کر وڈ کا شکار بنے اس کے بعد رحمت شاہ نے ٹیم کے مجموعی سکور میں 46 رنز کا اضافہ کیا اور راشد کی بال پر بیرسٹو کو کیچ پکڑا دیا۔

چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اصغر افغان تھے انہوں نے 44 رنز بنائے اور راشد کی گیند پر روٹ نے انکا کیچ پکڑا۔ محمد نبی نے بھی خاص کارکردگی نہ دکھائی اور صرف نو رنز پر پویلین لوٹے۔ہشمت اللہ نے 76 رنز کی اننگز کھیلی مگر کسی کام نہ آئی اس کے بعد کوئی بھی کھلاڑی اچھا کھیل پیش کرنے میں ناکام رہا زدران 15 جبکہ راشد آٹھ رنز بنا کے آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے آرچر اور راشد نے تین تین جبکہ وڈ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

انگلش ٹیم کی بلے بازی

انگلینڈ کی جانب سے جیمز ونس اور جونی بیرسٹو نے آج اننگز کا آغاز کیا جیمز ونس دسویں اوور میں 44 کے مجموعی سکور پر 26 رنز بنا کر دولت ذدران کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ ان کے ساتھ اوپنر آنے والے بیرسٹو نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 90 رنز بنائے گلبدین کی گیند پر ان ہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔  جے روٹ نے 82 گیندوں پر 88 رنز بنائے جبکہ بٹلر اور سٹوک دو دو رنز بنائے۔  

افغانستان کی جانب سے گلبدین اور دولت نے تین تین وکٹ حاصل کیں۔

ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے پانچ میچز کھیلے ہیں جن میں سے چار میں اسے فتح جبکہ ایک میچ میں شکست ہوئی ہے۔ اس کے مقابلے میں افغانستان نے پانچ میچز کھیلے ہیں اور کسی میں بھی کامیابی حاصل نہیں کی اور وہ ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں نہیں پہنچ پائے گی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے