پاکستان

’وزیراعظم کی اپیل پر ٹیکس کے نتائج‘

Reading Time: < 1 minute پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے تحت کی اپیل پر صرف 250 افراد نے حصہ لیا ہے اور

جون 19, 2019 < 1 min

’وزیراعظم کی اپیل پر ٹیکس کے نتائج‘

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے تحت کی اپیل پر صرف 250 افراد نے حصہ لیا ہے اور 45 کروڑ روپے کی رقم سامنے لا کر بنکوں میں جمع کرائی ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم کالے دھن کو سفید کرنے کے لیے قوم سے کئی بار اپیل کر چکے ہیں اور حال ہی میں انہوں نے قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ 30 جون کے بعد کسی کو استثنا نہیں ملے گا۔

انگریزی روزنامے ایکسپریس ٹریبیون کے شہباز رانا کی خبر کے مطابق حکومت ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے انتہائی غیر مؤثر ردعمل کو دیکھتے ہوئے کابینہ اور قومی اسمبلی کی خزانہ کی کمیٹی کے سامنے اعداد وشمار نہیں لا رہی۔

واضح رہے کہ یہ سکیم حکومت نے 13 مئی کو اعلان کے ذریعے لانچ کی تھی۔

ایف بی آر نے کالے دھن کو سفید کرنے کے وزیراعظم کی اپیل کے بعد اس کے نتائج کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ سے اعداد وشمار پیش کرنے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت طلب کی تھی۔

ایف بی آر میں موجود ذرائع کے حوالے سے رپورٹر شہباز رانا نے دعوی کیا ہے کہ اب تک وزیراعظم کی اپیل کا اثر صرف 250 افراد پر ہوا ہے اور انہوں نے لگ بھگ 45 کروڑ روپے کی رقم ایمنسٹی سکیم کے تحت سامنے لائی ہے۔

ایف بی آر کے ترجمان حامد عتیق سرور نے کہا ہے کہ وہ اعداد وشمار سامنے نہیں لاسکتے تاہم وہ اس کی وجہ بتانے میں ناکام رہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے