پاکستان پاکستان24

معیشت کی خبریں مایوس کن ہیں، چیف جسٹس

جون 19, 2019 < 1 min

معیشت کی خبریں مایوس کن ہیں، چیف جسٹس

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے چیف جسٹس آصف کھوسہ نے کہا ہے کہ ملک میں معیشت اور کھیلوں کے میدانوں سے آنے والی خبریں مایوس کن ہے اور ان سے ڈپریشن ہوتا ہے۔

اسلام آباد کی جوڈیشل اکیڈمی میں ماتحت عدلیہ کے ججوں سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ ٹی وی کا چینل بدلتے ہیں مگر کوئی اچھی خبر نہیں آتی۔

انہوں نے کہا کہ ٹی وی پر پارلیمنٹ کی کارروائی دیکھ کر ڈپریشن ہوتا ہے اور معیشت کی خبریں سن کر مایوسی ہوتی ہے۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ جھوٹی گواہیوں اور مقدمات میں تاخیر کا سبب بننے والے دیگر مسائل کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، خواتین اور بچوں سے متعلق کیسوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے معاشرے کے مختلف حلقوں سے اچھی خبریں نہیں آ رہیں، یہ کہا جارہا ہے معیشت آئی سی یو میں ہے، معیشت کی ابتری کی وجہ کون ہے یہ الگ بات ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ مقدمات جلد نہ نمٹانے کی وجہ سے لوگ جیلوں میں ہیں، جرائم کے خاتمے کے لیے نظام کو بہتر کررہے ہیں، فوری انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ماڈل کورٹس فوری انصاف فراہم کررہی ہیں، ججز کی ذمہ داری ہے کہ انصاف میں تاخیر نہ کریں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے