کھیل

ورلڈکپ: نیوزی لینڈ نے افریقہ کو باہر کر دیا

جون 20, 2019 2 min

ورلڈکپ: نیوزی لینڈ نے افریقہ کو باہر کر دیا

Reading Time: 2 minutes

کرکٹ کے ورلڈ کپ کے 25 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو دلچسپ مقابلے کے بعد آخری اوور میں چار وکٹوں سے ہرا دیا جس کے بعد جنوبی افریقہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا ہے۔

نیوزی لینڈ نے اننگز کا آغاز کیا تو تیسرے ہی اوور میں منرو ربادا کی گیند پر ان ہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ 15ویں اوور میں نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ گری جب گپٹل 35 رنز بنا کر فلیکوایو کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے اس کے بعد آنے جنوبی افریقہ نے دو اکھٹی وکٹیں حاصل کیں جس سے نیوزی لینڈ کی ٹیم پریشر میں آگئی۔

ٹیلر اور لیتھم مورس کی گیند پر ایک ایک رنز بنا کر چل دیئے۔ نشام نے ٹیم کے مجموعی سکور میں 23 رنز کا اضافہ کیا اور مورس کی گیند پر آملہ کے ہاتھ میں کیچ پکڑا دیا۔

اس کے بعد تیسرے نمبر پر آنے والے کھلاڑی ولیم سن اور گرینڈ ہوم نے بہترین پارٹنرشپ جوڑی گرینڈ ہوم نے پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 60 رنز بنائے ڈوپلیسی نے نگیدی کی گیند پر انکا کیچ پکڑا۔ولیم سن نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے نہ صرف سینچری مکمل کی بلکہ آخری اوورمیں جب آٹھ رنز درکار تھے توچھکا لگا کر میچ بھی جتوا دیا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے اب تک مورس نے تین، جبکہ نگیدی،ربادا اور فلیکوایو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

نیوزی لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کرجنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی جس نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو شروع سے ہی محتاط بلے بازی کی۔

پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ڈی کاک تھے جو پانچ رنز بنا کر بولٹ کی گیند پر بولڈ ہوئے دوسرے نمبر پر کپتان ڈوپلیسی 23 رنز بنا کر فیرگیوسن کی گیند پربولڈ ہوئے۔

اوپنر ہاشم آملہ نے ٹیم کے مجموعی سکور میں 55 رنز کا اضافہ کیا انکو سینٹنر نے بولڈ کیا۔ اس کے بعد مارکرم 38 رنز پر سیٹ ہوئے تھے کہ گرینڈ ہوم کی گیند پر منرو کو کیچ پکڑا دیا۔ڈیوڈ ملرنے 36 رنز پر فیرگیوسن کی گیند پر بولٹ کو کیچ دیا ۔فلیکوایو بغیر کوئی رنز بنائے فیرگیوسن کا شکار بنے۔ڈسن سب سے زیادہ 67 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے فیرگیوسن نے تین،جبکہ بولٹ گرینڈہوم اور سینیٹر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے