عالمی خبریں

18 افغان جماعتوں کے رہنما پاکستان میں

جون 21, 2019 < 1 min

18 افغان جماعتوں کے رہنما پاکستان میں

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں افغانستان میں قیام امن کے لیے لاہور پراسیس کے نام سے پہلی کانفرنس کل منعقد کی جا رہی ہے۔
پاکستان کی فوج اور حکومت کی کوششوں سے پہلی افغان امن کانفرنس بھوربن مری میں منعقد ہو رہی ہے جس میں افغانستان کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے قائدین شریک ہوں گے۔

پاکستانی حکام کے مطابق کانفرنس میں افغانستان کی 18 سیاسی جماعتوں و گروپس کے 57 مندوبین شریک ہوں گے۔ گلبدین حکمت یار،استاد عطاء نور، افغان امن جرگہ کے سربراہ کریم خلیلی اور ازبک رہنما رشید دوستم بھی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

افغانستان کے متعدد سینیٹرز اور ارکان اسمبلی بھی کانفرنس میں شریک ہوں گے۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ لاہور پراسیس سے عوامی رابطوں اور مستقبل کے لیے تجاویز کا تبادلہ موقع ملے گا
اسلام آباد؛لاہور پراسیس میں افغان سیکیورٹی کے مختلف پہلوئوں کا جائزہ لیا جائے گا۔


پراسیس سے مستقبل کی حکومتوں کے درمیان اعتماد سازی کی فضاء قائم کرنے میں مدد ملے گی جبکہ تجارت، روابط، صحت اور دیگر شعبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کا موقع بھی ملے گا۔
کانفرنس میں افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کے حوالے سے بھی بات ہوگی۔ کانفرنس میں مستقبل میں طالبان کی شمولیت کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔


اس کانفرنس کی اہمیت اس لیے بھی زیادہ ہے کہ یہ افغان صدر کے دورہ پاکستان سے قبل ہورہی ہے۔ صدر عارف علوی افغان امن کانفرنس کے شرکاء کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔


افغان امن کانفرنس کے شرکاء وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی خطاب کریں گے۔
کانفرنس میں بڑی تعداد میں سابق سفراء، محققین اور تھنک ٹینکس شرکت کریں گے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے