کھیل

ملنگا نے انگلش ٹیم کو اڑا دیا

Reading Time: 2 minutes انگلینڈ کو گذشتہ چار ورلڈکپ میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کھانا پڑی ہے۔ انگلش ٹیم گذشتہ چھ میچوں میں 300 سے زائد رنز بنا رہی تھی۔

جون 21, 2019 2 min

ملنگا نے انگلش ٹیم کو اڑا دیا

Reading Time: 2 minutes

کرکٹ کے عالمی کپ کے میچ میں سری لنکا نے ایک زبردست مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 20 رنز سے شکست دے دی ہے۔ سری لنکا کی فتح میں تجربہ بولر لسیتھ ملنگا نے اہم کردار ادا کیا جنہوں نے 10 اوورز میں چار وکٹیں حاصل کیں۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کو جیت کے لیے 233 رنزکا معمولی ہدف دیا تاہم زبردست بولنگ اور اچھی فیلڈنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی پوری ٹیم کو 47 اوورز میں 212 رنز پر آؤٹ کر دیا۔

لسیتھ ملنگا مین آف دی میچ قرار پائے۔ آف سپنر دھنن جایا ڈی سلوا نے اوپر تلے تین وکٹیں حاصل کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

سری لنکا کی طرف سے تجربہ کار بیٹسمین اینجلو میتھیوز نے 85 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

انگلینڈ کی طرف آل رونڈر بین سٹروکس نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 82 رنز بنائے لیکن اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کر سکے۔

انگلینڈ نے ٹورنامنٹ میں چھ میچ کھیلے ہیں جن میں چار جیتے اور دو ہارے ہیں۔ انگلینڈ کو اب انڈیا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سےمیچ کھیلنے ہیں۔

سری لنکا کی ٹیم انگلینڈ کو ہرا کر پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر آ گئی ہے۔

سری لنکا کی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں چھ میں سے دو میچز جیتی ہے اور دو میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

سری لنکا کے دو میچ بارش کی نذر ہو چکے ہیں جبکہ دو میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سری لنکا نے افغانستان اور انگلینڈ کے خلاف فتح حاصل کی۔

انگلینڈ کو گذشتہ چار ورلڈکپ میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کھانا پڑی ہے۔ انگلش ٹیم گذشتہ چھ میچوں میں 300 سے زائد رنز بنا رہی تھی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے