کھیل

چھکے کی کوشش میں ویسٹ انڈیز آؤٹ

جون 23, 2019 2 min

چھکے کی کوشش میں ویسٹ انڈیز آؤٹ

Reading Time: 2 minutes

کرکٹ کے عالمی کپ کے میچ میں نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو سنسنی حیز مقابلے کے بعد پانچ رنز سے شکست دے دی ہے۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 292 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آخری اوور میں اس وقت 286 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی جب اس کو فتح سامنے نظر آ رہی تھی۔

چھ گیندوں پر چھ رنز درکار تھے مگر ویسٹ انڈیز کے بلے باز بریتھویٹ کے چھکا لگانے کی کوشش میں آؤٹ ہونے سے میچ نیوزی لینڈ جیت گیا۔

کرس گیل اور کارلوس بریتھویٹ کے علاوہ کوئی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا۔ دونو بلے باز میچ کو سنسنی خیز اختتام تک لے آئے جہاں ویسٹ انڈیز کی فتح بھی صاف دکھائی دے رہی تھی۔

نویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شیلڈن کوٹریل تھے۔ انھوں نے 15 رنز بنائے۔

جس وقت ٹیم کے بیشتر کھلاڑی یکے بعد دیگرے آؤٹ ہو رہے تھے کارلوس بریتھویٹ نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا اور سنچری سکور کر لی۔

آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کیمار روچ تھے جنہیں ہینری نے 14 کے انفرادی سکور پر آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ایشلی نرس تھے جنہیں صرف ایک رنز کے انفرادی سکور پر بولاٹ نے آؤٹ کیا۔ ان کے فوراً بعد ہی ایون لیوس بنا کوئی رنز بنائے آؤٹ ہو گئے۔

ان سے پہلے تین مرتبہ کیچ ڈراپ ہونے کے بعد بالآخر کرس گیل بھی پویلیئن لوٹ ہی گئے۔ 87 کے انفرادی سکور پر بولاٹ نے ان کا کیچ پکڑ ہی لیا۔

تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شمرون ہیٹمائر تھے انھوں نے 54 رنز بنائے۔ جبکہ چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی جیسن ہولڈر تھے جو پہلی ہی گینڈ پر آؤٹ ہو گئے۔

اس سے پہلے شمرون ہیٹمائر نے کرس گیل کے ساتھ پارٹنر شپ میں 122 رنز بنائے۔

کرس گیل کی بیٹنگ کے دوران نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے تین مرتبہ ان کا کیچ ڈراپ کیا۔ ایک مرتبہ وہ 15 رنز پر کھیل رہے تھے جبکہ دوسری مرتبہ 58 اور تیسری مرتبہ 59 کے انفرادی سکور پر کھیل رہے تھے۔

اس سے پہلے ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز بنائے۔

ویلیمسن نے 154 گیندوں پر 148 رنز بنائے، یہ ان کی اس ورلڈ کپ میں دوسری سنچری تھی۔ راس ٹیلر نے 95 گیندوں پر 69 رنز بنائے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے